جھنگ،ڈسکہ، گگومنڈی: 14 سالہ لڑکی سمیت 3 خواتین سے زیادتی

جھنگ/ ڈسکہ/ گگومنڈی (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) مختلف علاقوں میں اوباشوں نے 14 سالہ لڑکی سمیت 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع ماجھی سلطان جھنگ میں دو افراد عمران اور اسکے ساتھی نے حق نواز کی پوتی (ص )بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے عمران وغیرہ تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ راجوکے کی آسیہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان عثمان، امین، شمس اور نامعلوم مسلح شخص گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نواحی قصبہ شیخ فاضل کی مافیہ بی بی خاوند غلام نازک کے ہمراہ موٹر سائیکل پر دریاں، کھیس فروخت کرنے جا رہی تھی کہ چک نمبر 195 ای بی کے قریب اسکے رشتہ داران کار سوار اقبال، عبدالرزاق اور غفران نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا لیکن غلام نازک نے موٹر سائیکل نہ روکی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، اور مافیہ بی بی کو زبردستی کار میں بیٹھا لیا اور اڈا کمیر پر ایک مکان میں لے جا کر مبینہ طور پر عبدالرزاق اسے رات بھر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ دیگر دونوں ملزمان پہرہ دیتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...