کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں 568 ڈاکٹرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح ناصر کے مطابق تعیناتی کے احکامات بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر جاری کئے گئے۔ 311 خواتین میڈیکل آفیسر اور 257 مرد میں میڈیکل آفیسر شامل ہیں۔ بلوچستان کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ صوبے کی تمام جیلوں میں بھی ڈاکٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے۔