راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام اصلاحی اورطنزومزاح سے بھرپورکھیل دولہے کے سونخرے پیش کیا گیا

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)جڑواں شہروں کے باسیوں کی فنون طبع کومدنظررکھتے ہوئے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک اصلاحی اورطنزومزاح سے بھرپورکھیل دولہے کے سونخرے پیش کیا گیا۔کھیل کی تحریروہدایات ایم اسلم بھٹی کی تھیں جبکہ پیش کارارشدخان تھے۔فنکاروں میں دلدارخان،نسیم خان،نورعلی،رانا کاشف،فیصل رشید،عمران ڈسکو،امین شہزادہ،لیاقت شاہ اورشگفتہ خان شامل تھے۔کھیل کا مقصدلوگوں کومفت تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ کھیل میں اصلاحی پہلواس کومنفردبنادیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کومدنظررکھ کرسماجی مسائل کواجاگرکرنا چاہیے تاکہ معاشرہ کوپرامن بنایا جا سکے۔وقاراحمدنے کہا کہ کھیل کی کامیابی اس میں ہے کہ لوگ کچھ سیکھ کرجائیں۔

ای پیپر دی نیشن