شاہ کوٹ: مطلقہ بیوی کی شادی سے دلبرداشتہ شخص نے 3بچے قتل کرکے خود کشی کرلی

شاہ کوٹ(نامہ نگار)شوہر نے مطلقہ بیوی کی پسند کی شادی کرنے سے دلبرداشتہ ہوکر دو کمسن بچیوں سمیت تین بچوں کو انتہائی بیدری سے تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے زہر پی کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کو ٹلہ کاہلواں کے55سالہ شخص سرفراز نے ناچاقی پر گزشتہ سال اپنی بیوی عابدہ کو طلاق دے دی تھی لیکن اہل دیہہ کے مطابق اسکے باوجود وہ خاوند کے گھر رہائش پذیر تھی۔ گزشتہ رات وہ کسی بات پر روٹھ کر چلی گئی اور گاؤں کے ہی رہائشی شخص منا گجر سے شادی رچا لی اور یہ بات گاؤں کی پنچایت تک پہنچ گئی اور اس نے فیصلہ سے قبل رات گئے تیز دھار گنڈاسہ سے اپنی کمسن بیٹیوں 4سالہ شازیہ8سالہ زینب اور10سالہ بیٹے محمد حسین کو تیز دھار آلے سے ذبح کر ڈالا اور بعدازاں خود بھی زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ علی الصبح علاقہ میں خبر پھیلتے ہی کہرام مچ گیا۔ ملحقہ نواحی دیہات سے سینکڑوں افراد کے علاوہ ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ناصر نواز اسسٹنٹ کمشنر شیخ محمد شفیق سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...