بغداد (اے پی پی) عراقی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے ٹیکنوکریٹس کی حکومت قائم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیحات میں اصلاحات پر عمل درآمد بھی شامل ہو گا۔ وزیر اعظم حیدر العبادی کا سیاسی اتحاد ان انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پایا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سولہ صوبوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے اور جلد ہی حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔
عراق، مقتدیٰ الصدر ٹیکنوکریٹس کی حکومت قائم کرینگے
May 16, 2018