وزیراعظم کی پریس کانفرنس نہیں ٹاک تھی جو نشر نہیں کرنا تھی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز پریس ٹاک تھی جو نشر نہیں کرنی تھی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گذشتہ روز پریس کانفرنس کی جو میڈیا پر براہ راست نشر نہیں کی گئی۔وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس متعلق آگاہ کیا اور میاں نوازشریف کے بیان پر حکومت کا موقف بیان کیا۔وزیراعظم کی پریس کانفرنس میڈیا پر نشر نہ ہونے پر صحافی نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے سوال کیا کہ وزیر اعظم کی پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی پر نشر کیوں نہیں کی گئی؟اس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ وہ پریس کانفرنس نہیں تھی پریس ٹاک تھی نشر نہیں کرنی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...