راولپنڈی (نیوز رپورٹر) احتساب عدالت راولپنڈی نے کمرشلائزیشن کیس میں نامزد ملزمان کو باعزت بری کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا پاک پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی کی 2010ء تا 2013 ء سابقہ انتظامیہ حاجی محمد رمضان، راجہ عامرریاض، چوہدری آصف ارشاد، رانا عبد الشکور، ملک الیاس، عمران احمدخان کے خلاف مین روڈ کمرشلائزیشن کیس راولپنڈی کی احتساب عدالت میں زیرسماعت تھا احتساب عدا لت نے اس کیس میں نا مزد ملزمان کے خلاف عدم ثبوت کی بناء پر ریفرنس خارج کر دیا ۔
کمرشلائزیشن کیس میں نامزد ملزمان کوباعزت بری کردیا گیا
May 16, 2018