بھا رت کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک پل گرنے کے حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کا امکان بھی ہے۔ یہ مزدور فلائی اور کے گرنے کے وقت اس پر کام کررہے تھے۔یہ حادثہ وارانسی کے کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب ہوا۔یاد رہے کہ ہندو کے لیے مقدس سمجھا جانا والا شہر بنارس وارانسی انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کا حلقہ ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کے بعد انھوں نے اپنے نائب کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع پر بھیجا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ زخمیوں کی مدد کررہے ہیں۔ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے کے بعد افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔