کراچی(پ ر)کریسنٹ اسٹار گروپ کی فرنچائز بمبئی Chowpattyاور امن فاؤنڈیشن کے درمیان امسال رمضان المبارک کے دوران امن ایمبولینس نیٹ ورک کی معاونت کیلئے باہمی مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔اس اشتراک کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران بمبئی Chowpattyسے خریدی جانے والی اشیاء پر ایک مخصوص رقم امن آپریشنز کے تحت زندگی بچانے کیلئے عطیہ کی جائیگی ۔اس شتراک کے ذریعے دونوں ادارے کراچی میںامن ایمبولینسز اور قیمتی جانیں بچانے کیلئے زندگی بچانے والی ان لائف سیونگ ایمبولیسنز سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے بھی ملکر کام کرینگے ،تقریب سے کریسنٹ اسٹار گرپ کے سی ای او نعیم انور اور امن فاؤنڈیشن کے سی ای او ملک احمد جلال نے خطاب کیا۔