اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا اگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبارکاآئیڈیاہے تو رجسٹرکروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی یاکاروبارکاآئیڈیارکھنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہااگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبارکا آئیڈیا ہے تو جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں رجسٹرکروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے۔