مختاراں مائی کیس، ملزمان کی بریت کیخلاف فیصلہ پر نظرثانی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے مختاراں مائی کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف فیصلہ پر نظرثانی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ جسٹس گلزار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو ملزمان کی طرف سے عدالت میں التوا کی درخواست دائر کی گئی ، عدالت نے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیئے ملتوی کر دی

ای پیپر دی نیشن