اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بعد روپے کی قدر میں کمی کی ا فواہ کی وجہ سے روپے دبائومیں آیا ہے ،میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میںمذید کمی ہو سکتی ہے اور افواہ موجود ہے کہ روپے کی قدر میں مذید 20فی صدکا معاہدہ ہوا ہے اور ڈالر 165سے170تک جائے گا جس کی وجہ سے مسلہ پیدا ہوا ہے ، دریں اثنا ء سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کرنسی پر کنٹرول کو ختم کرنے کی بات کر تاہے، اس شرط کوتکنیکی الفاظ کا استعمال کر کے بیان کیا جاتا ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ اس کی تکنیکی تعریف پر اتفاق ہوا ہے ،اس کا منطقی نتیجہ روپے پر دبائو کی صورت میں نکلے گا ۔
آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد ا فواہ کی وجہ سے روپے دبائومیں آیا، ظفر پراچہ
May 16, 2019