معذرت، 17مئی کوپیش نہیں ہو سکتا،بلاول بھٹو کا نیب کو خط

اسلام آباد(نا مہ نگار)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو(نیب)کو خط لکھا ہے جس میں 17مئی کو نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ 17مئی کو بلاول بھٹو زرداری کی دیگر اہم مصروفیات ہیں اس لئے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔خط کے متن میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نیب آئندہ ہفتے میں کوئی تاریخ مقرر کرے تاکہ ان کے روبرو پیش ہوسکوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے 8مئی کو لکھا گیا خط پارٹی چیئرمین کو 13مئی کو موصول ہوا تھا۔واضح رہے کہ احتساب بیورونے جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 17مئی کو نیب آفس میں طلب کیا تھا۔ذرائع کا کہناہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں طلب کیا گیا ہے ، وہ اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن