مختصر سیاسی زندگی، مریم اورنگزیب طاقتور آواز بن کر ابھریں

May 16, 2019

اسلام آباد ( محمد نواز رضا + وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب نے اپنی مختصر سیاسی زندگی میں ملکی سیاست میں ایک طاقت ور آواز کے طور پر ابھری ہیں انہوں نے یہ مقام اپنی 6سالہ سیاسی جدو جہد میں پیدا کیا ہے وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کی حیثیت سے متعدد سیاسی جماعتوں کے ترجمانوں کو بہت پیچھے چھوڑ گئی ہیں وہ ہر روز وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کے بیانات پر بھرپور ردعمل دینے کے لئے موجود ہوتی ہیں ان کی طرف سے دئیے گئے ردعمل کی ’’کاٹ‘‘ اقتدار کے ایوانوں میں محسوس کی جاتی ہے ۔ مریم اورنگ زیب میاں نواز شریف کے جیل میں ہونے کے بعد ایک طاقت ور آواز کے طور حکومت کو جواب دیتی ہیں ادھر وزیر اعظم کا کی تقریر یا بیان آتا تو چند منٹوں میں مریم اورنگ زیب کا سخت جوا ب آجاتا ہے مریم اورنگ زیب ٹی وی ٹاکس شو میں نہ صرف اپنی پارٹی کا بھرپور دفاع کرتی ہیں بلکہ انتہائی سیاسی مہارت سے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتی ہیں وہ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم نظر آتی ہیں پارٹی لیڈروں کے بیانات اور پریس کانفرنسوں کی مستعدی سے کوریج کراتی ہیں مریم اورنگ زیب اپنے سیاسی مخالفین پر اسی انداز میں حملہ آور ہوتی ہیں جس طرح وہ مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہیں مریم اورنگ زیب پارٹی کی ترجمان کی حیثیت سے حکومت کا بھر پور انداز احتساب کین کی حکمت عملی موثر انداز میں آگے بڑھایا ہے مریم اورنگ زیب بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی دریافت تھیں انہوں نے 2013کے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی خاتون نشست کے لئے درخواست دی تھی لیکن ان کو بوجوہ صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ مل سکا جب بیگم کلثوم نواز کو اس صورت حال کا علم ہو تو انہوں نے ان کو قومی اسمبلی کی خاتون نشست کے لئے پارٹی ٹکٹ دلوا دیا انہوں نے ابتدا میں پارلیمانی سیکریٹری برائے داخلہ کے طور پر سابق وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ کام کیا اور ان کی بے پنا ہ صلاحیتوں کی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا جب کہ وہ شاہد خاقان عباسی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بن گئیں مریم اورنگ زیب ، مریم نواز کے بہت قریب تصور کی جاتی ہیں اور ان سے پارٹی لائن میں رہنمائی بھی حاصل کرتی ہیں پارٹی کی تنظیم نو کے بعد دوبارہ انہیں پارٹی کا ترجمان بنا دیا گیا یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی والدہ طاہرہ اورنگ زیب تیسری بار قومی اسمبلی اور ان کی خالہ دوسری بار سینیٹر منتخب ہوئی ہیں لیکن انہوں نے اپنے خاندان کی دو قد آور خواتین کے مقابلے ملکی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے مریم اورنگ زیب کو ان کی اعلیٰ کاردگی کے ساتھ ساتھ جماعت کی وابستگی اور وفادری کو پیش نظر رکھ کر پارٹی کا ترجمان بنایا گیا ہے وہ فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی وجہ پارٹی کی اعلی ٰ قیادت کی نظر میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں ۔ مریم اورنگ زیب جو مریم نواز کی میڈیا ٹیم کی اہم رکن ہیں انہیں حکومت کی کمزوریوں کو بے نقاب کرنے اور اس کے ’’یو ٹرن ‘‘ لینے خوبصورت انداز میں آڑے ہاتھوں لیتی ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو بیشتر عہدریاروں کو تبدیل کر دیا گیا لیکن ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے پارٹی کے ترجمان کی حیثیت سے ان کا عہدہ برقرار رکھا۔ مریم اورنگ کا خاندانی پس منظر کا ان کے سیاست آگے بڑھنے میں بڑا کردار ہے وہ حکومت پر نکتہ چینی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے سے نہیں دیتی انہیں جارحانہ بیانات دینے میں پارٹی کی اعلی قیادت کی پشت پناہی حاصل ہے انہوں نے ہمیشہ سلجھے انداز میں گفتگو کی ہے انہوں نے کبھی عامیانہ انداز میں گفتگو نہیں کی ۔

مزیدخبریں