لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2019ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو خاص طور پر اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت سرکاری افسر اور ان کے ماتحت ملازمین کے علاوہ ہر پاکستانی شہری محض 4%ٹیکس کی ادائیگی سے اپنے ملکی اور بیرون ملک پوشیدہ اثاثہ جات کو قانونی حیثیت دے کر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نامی اکائونٹ اور پراپرٹی رکھنے والے افراد بھی اپنے اثاثے ظاہر کر کے اس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔