بیجنگ (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عالمی چیلنچز سے نمٹنے کے لیے ثقافتوں اور تہذیبوں کو مضبوط ہونا چاہیئے۔ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا افتتاح بدھ کو بیجنگ میں ہوا۔ چین کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں انسانیت کو درپیش چیلنچز سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیئے،اس مقابلے کے لئے نہ صرف معیشت اور ٹیکنالوجی کو توانا ہونا چاہیئے بلکہ ثقافتوں اور تہذیبوں کو بھی مضبوط ہونا چاہیئے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی صورتحال میں عدم استحکام اور بے یقینی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انسانیت کو درپیش چیلنچز بھی مسلسل طور پر سنگین ہورہے ہیں۔