ریونیو کے وزیرمملکت محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کا بنیادی مقصد محض محصولات کا حصول نہیں بلکہ تمام جعلی اکائونٹس اور غیر رجسٹرڈ جائیدادوں کو دستاویزی شکل میں لاناہے۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قوانین کے تحت جعلی اکائونٹس اور غیر رجسٹرڈ جائیداد رکھنے والے افراد کو سات سال قید کی سزا ہوگی جس سے تمام اکائونٹس اور جائیدادوں کو دستاویزی اور رجسٹرڈ بنانے میں مدد ملے گی۔