جعلی شادیاں، پاکستانی اورچینی اداروں نے ایکشن شروع کر دیا,  متاثرین چینی سفارتخانے یا پاکستانی آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

May 16, 2019 | 18:56

ویب ڈیسک

پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی جعلی شادیوں کے معاملے پر پاکستان اور چین نے ملوث میرج بیوروز کیخلاف آپریشن شروع کر دیا۔ ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ متاثرین چینی سفارتخانے یا پاکستانی آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چینی حکام کے مابین جعلی میرج بیوروز اور ملوث افراد کی معلومات کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان اور چین نے غیرقانونی اور جعلی میریج بیوروز کیخلاف اپنی اپنی حدود میں آپریشن شروع کردیا  ۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کریمنل گینگزاورایجنٹس سے شہریوں کوبچانے کیلئے حکومت پاکستان نے ایکشن لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ چین میں انسانی اعضا کی فروخت کیلئے خواتین کی  سمگلنگ کی رپورٹس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم ایف آئی اے کو تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ۔  انہوں نے کہا  کہ جعلی شادیوں کے متاثرہ افرادچینی سفارتخانے یا پاکستانی دفتر خارجہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں