سرکاری نرخنامہ میں اتار چڑھاؤ‘ سبزیوں پھلوں کی بدستور مہنگے داموں فروخت

May 16, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی سرکاری نرخنامے میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھائو دیکھا گیا تاہم دکانداروں نے گراں فروشی کی روش نہ بدلی اور من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری رکھا۔سرکاری نرخنامے میں آلو نیا کچا چھلکااول 62روپے کی بجائے بیشتر مقامات پر 70سے 75روپے فی کلو ،پیاز درجہ اول 31روپے کی بجائے55سے 60روپے ،ٹماٹردرجہ اول26روپے کی بجائے30، لہسن دیسی145کی بجائے185سے190، ادرک تھائی لینڈ210کی بجائے250سے 260روپے،ادرک چائنہ325کی بجائے 430 روپے، سبز مرچ اول67کی بجائے 80 سے90 روپے، شملہ مرچ27کی بجائے 35سے 40، لیموں چائنہ اور لیموں دیسی کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم مارکیٹ میں لیموں چائنہ 420 روپے اور دیسی لیموں 530 سے550 روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول230کی بجائے290روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 190کی بجائے230روپے، سیب سفید اول145کی بجائے200،خوبانی پیلی 235کی بجائے 270روپے ،کیلا اول درجن 160کی بجائے190سے 200روپے،کیلا دوئم درجن130کی بجائے170روپے، سٹابری اول125کی بجائے180روپے، اسٹابری دوئم 69کی بجائے 80روپے،خربوزہ60روپے کی بجائے65سے 67روپے،کھجور ایرانی250کی بجائے 300سے 320، کھجور اصیل اول220کی بجائے290 ،کینو فی درجن اول155کی بجائے280سے 290روپے،کینو فی درجن سپیشل 285کی بجائے 320روپے،امردو درجہ اول185کی بجائے 240روپے،تربوزفی کلو 20کی بجائے23سے25روپے،لوکاٹھ 145کی بجائے 160روپے ، آڑو235کی بجائے 310سے320روپے جبکہ گرما 64کی بجائے 68سے70روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔

مزیدخبریں