فیصل آباد/ اسلام آباد (آن لائن/ نوائے وقت رپورٹ) دبئی سے مزید دو پروازوں کے ذریعے 296 مسافر فیصل آباد پہنچ گئے عراق میں پھنسے 250 پاکستانی آج وطن لوٹیں گے حکومت نے چین میں پھنسے طلبہ کو واپسی کیلئے کم قیمت پر ایک ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا آن لائن کے مطابق دبئی سے دو پروازوں کے ذریعے مزید 296 مسافر فیصل آباد پہنچ گئے‘ پہلی پرواز کے ذریعے 147 جبکہ دوسری پرواز کے ذریعے 149 مسافر وطن لائے جنہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا نوائے وقت رپورٹ کے مطابق عراق میں پھنسے 250 پاکستانی خصوصی پرواز سے آج پہنچیں گے دریں اثناء حکومت نے چین میں پھنسے طلبہ کو وطن واپس لانے کیلئے کم قیمت پر ائر ٹٹ دینے کا اعلان کیا ہے وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دیا ہے ووہان میں پھنسے طلبہ کیلئے ائر ٹکٹ صرف 50 ہزار رورپے کا ہوگا حکومتی پاکستان پرسوں 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی وزیراعظم کے خصوصی معاون زلفی بخاری نے کہا ہے کہ چین میں پھنسے 300 طلبہ کو وطن واپس لایا جائیگا زلفی بخاری سے طلباء کے والدین نے ملاقات کی۔ طلباء کی واپسی کیلئے والدین کو اعتماد میں لیا والدین کی جانب سے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔