حضرت علیؓ کا صیت نامہ تقویٰ ‘ پرہیزگاری کا بہترین نمونہ ہے:ریاض حسین نجفی

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی ؓکا 20 نکاتی وصیت نامہ تقویٰ و پرہیزگاری اورقرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے جو مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام حسن علیہ السلام کو شہادت سے پہلے ہدایت کی۔یوم شہادت علی علیہ السلام کے موقع پرامیرالمومنینؓکے مشہور وصیت نامے کاحوالہ دیتے ہوئے آیت اللہ ریاض نجفی نے کہاکہ حضرت علیؓ نے خدا کی وحدانیت اور پیغمبر کی نبوت کی گواہی دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلام تمام ادیان پر غلبے کا مذہب ہے۔

ای پیپر دی نیشن