پاک افغان طورخم سرحد آج سے پیدل آمدورفت کیلئے کھل جائیگی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) طورخم سرحد آج صبح سے پیدل آمدورفت کیلئے بحال ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر خیبر نے کہا ہے کہ سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آ سکیں گے۔ پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کیلئے بھی سرحد بحال ہو گی۔ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سرحد کو بحال کیا گیا ہے۔ طورخم سرحد ہفتہ میں پانچ دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کیلئے کھلی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن