ہر علامت کرونا وائرس سے مشابہت نہیں رکھتی ، ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

May 16, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ ناک کان اور امراض حلق کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ موسمی بیماریوں معمولی نزلہ زکام سے خوفزدہ ہونے کے بجائے مریض روایتی طریقوں سے اپنا علاج کریں ہر علامت کرونا وائرس سے مشابہت نہیں رکھتی نزلہ زکام بخار اور علاج کی وجہ سے متاثرہ مریض عام ادویات استعمال کرکے صحتیاب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ خوف ہراس کی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ کرونا کا ٹیسٹ کروا رہے ہیں ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ شوقیہ ٹیسٹ کرانے کے بجائے صحت پر توجہ دی جائے اور ملتی جلتی علامات کی وجہ سے شہری خود کو کرونا کا مریض نہ سمجھیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔

مزیدخبریں