راولپنڈی(جنرل رپورٹر) دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈراولپنڈی کے زیر اہتمام زرعی ادویات کے نئے اور تجدید لائسنز کے حصول کیلئے ٹریننگ پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق درخواست گزار پیسٹی سائیڈ کے نئے اور تجدید لائسنز کے حصول کیلئے ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں بمعہ فیس اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنڑول کے دفتر میں مورخہ 30 مئی 2020 تک جمع کروا سکتے ہیں۔