2سوسے زائد جلوس کے شرکاء کی گرفتاریاں ریاستی جبر ہے۔علامہ باقر عباس زیدی

May 16, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر)دوسوسے زائد جلوس کے شرکاء کی گرفتاریاں ریاستی جبر ہے۔ ملت تشیع باشعور انسانی اقدار کو ملحوظ رکھتے ہوئے سماجی ہم آہنگی میں یقین رکھتی اور اسی نصب العین پر کرونا کی عالمی وبا کے منظرنامے میں عدالتی و حکومتی کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے شہادت امام علی علیہ السلام کے سالانہ جلوس کا اہتمام وفاقی و صوبائی ایس او پیز کے عین مطابق کیا گیا۔ اس کے باوجود جلوس سے واپسی شرکاء کو بلاجواز دفعہ 188اور دفعہ 144 کے تحت کیا جانا سندھ حکومت کے یزیدی کردار کی عکاسی کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی و صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت انتظامیہ نے یوم علی ع کے جلوسوں میں رکاوٹ بن کر یزیدی کر دار ادا کیاہے شہر قائد میں دو سو سے زائد عزاداروں کی جلوس سے واپسی پر گرفتاری

مزیدخبریں