آٹا 40 روپے من مہنگا، تھیلے کی قیمت 825، یوٹیلٹی سٹورز پر 2 دالیں سستی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے 45 فیصد سے زیادہ شیئر رکھنے والی فلور ملوں نے محکمہ خوراک کی طے کردہ قیمت میں 40 روپے فی من کا اضافہ کر دیا ہے ان برانڈڈ ملوں کے بیس کلو کے آٹے کا تھیلہ 825 روپے کردیا گیا جب کہ محکمہ خوراک پنجاب نے 20 کلو کے تھیلہ کی قیمت 805 روپے مقر ر کی تھی فلور ملز مالکان کے ایک اجلاس میں 20 کلوکے تھیلہ کی ایکس مل قیمت 783 سے بڑھا کر 800 روپے جبکہ 10 کلو کے تھیلہ کی ریٹیل قیمت 400 روپے سے بڑھا کر 420 روپے کر دی گئی۔ اس کی ایکس مل قیمت 392 روپے ہو گی اور لاہور میں ڈیلروں کو آج سے نئے ریٹوں پر آٹا سپلائی ہوگا ملز مالکان کے مطابق انہیں خدشہ تھا کہ ملوں کو گندم نہ ملی تو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا اور انہوں نے بار بار محکمہ خوراک اور وزیر خوراک پنجاب کو آگاہ بھی کیا تھا لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی اس ضمن میں فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کا مؤقف ہے گزشتہ سال کی ریلیز ہونے والی گندم کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں گند م کی (سرکاری قیمت 1400 روپے کے مقابلہ میں ) اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450روپے فی من تک پہنچ جانے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے تاہم ایسوسی ایشن نے قیمت بڑھانے کے بارے میں کسی فیصلہ کا اعلان نہیں کیا۔ دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے گزشتہ روز ایک کلو دال چنا کی قیمت میں30 روپے اور ایک کلو سفید چنے کی قیمت میں 10روپے کمی کر دی ہے۔ جس سے ایک کلو دال چنا کی قیمت 160 روپے سے کم ہو کر 130روپے اور ایک کلو سفید چنے کی قیمت 125روپے سے کم ہو کر 115روپے ہو گئی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)یوٹیلیٹی سٹورز نے دال چنا کی قیمتوں میں 30 روپے کلو کمی کر دی، سفید چنے کی قیمت میں بھی 12روپے کی کمی کی گئی ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں کے نرخ کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، دال چنا کی قیمت 160 سے کم ہو کر 130 روپے کلو ہو گئی۔موٹے دانے والی دال چنا 165 کی بجائے 135 روپے کلو میں فروخت ہوگی، سفید چنے 10 روپے سستے ہو کر 115 روپے جبکہ موٹے سفید چنے 12 روپے کمی کے بعد 120 روپے کلو ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن