اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ عباسی نے یوٹیلٹی سٹور سے دھمکی دیکر چینی زیادہ مقدار میں لی۔ حکومت یوٹیلٹی سٹور پر سامان غریب کیلئے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔ اس پر صرف غریب کا حق ہے۔ حیرانی کی بات ہے مسلم لیگ ن کی قیادت غریب کا مال لوٹنا اپنا حق سمجھتی ہے۔ پہلے وہ زلزلہ زدگان کیلئے امداد ہو یا یوٹیلٹی سٹور پر غریبوں کیلئے امدادی قیمت پر چینی گھی دالیں ہوں، یہ رویہ شرمناک ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا۔ یہ عمران خان کی حکومت ہے۔ غریب کا تحفظ ہوگا۔
مرتضیٰ عباسی نے دھمکی دیکر یوٹیلٹی سٹور سے زیادہ مقدار میں چینی لی: شہباز گل
May 16, 2020