اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی منیر اورکزئی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے، جس کے بعد انہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کیاجلاس میں رکن اسمبلی منیراورکزئی کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ نشست پر گرگئے، جس کے بعد منیر اورکزئی کوابتدائی چیک اپ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ گزشتہ ماہ منیر خان اورکزئی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، منیر خان اورکزئی کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔