سرکاری ملازمین کی ترقیوں کا عدالتی فیصلہ بادشاہوں والا حکم لگتا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے آؤٹ آف ٹرن پرموشن، ڈیپوٹیشن سے متعلق عدالتی فیصلہ کو ری وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی تنویر احمد کی اپیل پر سماعت چیف جسٹس کی سربرا ہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا عدالتوں میں بادشاہت نہیں سرکاری ملازمین کی پرموشنز سے متعلق عدالتی فیصلے لگتا ہے بادشاہوں والا حکم ہے، عدالتوں نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے عدالت عظمی کے فیصلوں میں سرکاری ملازمین کے حقوق کی بات کی گئی، سرکاری ملازمین کے کونسے حقوق ہوتے ہیں، سرکاری ملازمین کے حقوق سول سرونٹس قانون کے تحت ڈیل ہوتے ہیں عدالت نے سروس ٹریبونل فیصلہ کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈی ایس پی تنویر احمد کو اینٹی ڈیٹڈ پرموشن دینے کا سروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آوٹ آف ٹرن، ڈیپوٹیشن سے متعلق عدالتی فیصلہ کا جائزہ لے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...