سٹاک مارکیٹ میں 203 پوائینٹس کی تیزی، 34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

لاہور (کامرس ڈیسک) شرح سود میں کمی کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نظر آنے لگے، 100 انڈیکس میں 203.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ گزشتہ روز کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، پہلے ہی گھنٹے کے دوران 88 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 203.43 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34008.33 کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.6 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 22 لاکھ 59 ہزار 585 شیئرز کا لین دین ہوا۔

ای پیپر دی نیشن