گوجرخان (نامہ نگار)گوجر خان کی معروف سماجی شخصیت راجہ ظہیر حیدر بھٹی نے یوم حضرت علیؓ کے حوالے سے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ یوم حضرت علیؓ اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہمیں دیگر امور کے علاوہ غریبوں مستحق افراد اور یتیموں کے حقوق کی پاسداری کا درس بھی دیتا ہے ہمیں اس موقع پر اپنے عزیز و اقارب کے علاوہ دیگر لوگوں کی ضروریات کا بھی خیال رکھنا ہو گا راجہ ظہیر حیدر بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت علی ؓ کی سیرت طیبہ کا ایک بہترین اسوہ اور درس یہ بھی ہے کہ غریبوں اور یتیمو ں کی مدد رات کی تاریکی میں کی جائے بھوکوں مساکین کو رات کی تاریکی میں کھانا کھلایا جائے تا کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ان کا کہنا تھا کہ محتاجوں کو کھانا کھلانا اسوہ حضرت علیؓ کا خاصہ رہا ہے اور یوم علیؓ منانے کا بہترین عمل یہ ہے کہ معاشرے کے نادار افراد کی امداد کا اہتمام کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت امیر اور غریب کے دو واضح فرقوں میں بٹ چکی ہے اور امیرالمومنین حضرت علیؓ کی سیرت طیبہ کا یہ خاصہ رہا ہے کہ غریبوں کی مدد کی جائے اور ان کی امداد کا اہتمام کیا جائے بالخصوص یتیموں کا خیال رکھا جائے۔