حضرت علی کی زندگی ہمارے لیے فضائل کمالات کا گلدستہ ہیں

جبر(نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن یوسی اسلام پورہ کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حضرت علی کی زندگی ہمارے لیے فضائل کمالات کا وہ عظیم گلدستہ ہیں جن کے بارے میں نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ جو آدم کا علم ،ابراہیم کی خلت،دائود کی حکمت ،یوسف کا حسن ،موسیٰ کی ہیبت ،عیسیٰ کی مسیحائی اور علم و حکمت کوایک جگہ دیکھنا چاہیں تو علی مشکل کشا کو ایک بار دیکھ لے انہوںنے کہا حضرت علی اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے آپ کی زندگی کا ہر پہلو اپنی مثال اپ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے بہادری اور جواں مردی سے مقابلہ کر کے ہر میدان میں فتح حاصل کر سکتے ہیں ۔حضرت علی کی زندگی بہادری اور ثابت قدمی کا ہمارے لیے اعلیٰ نمونہ ہے اور زندگی کے ہر موڑ پرحق سچ کے لیے ڈٹ جانا ہی ہمارے لیے سبق ہے ۔

ای پیپر دی نیشن