اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو کو تین ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی بھی حکومت کسی محاذپر کوئی موثر حکمتِ عملی نافذ کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔ ایک طرف وبا ملک میں عروج کی طرف بڑھ رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوںلوگ اس کا شکار ہو رہے ہیں اور دوسری جانب سمارٹ لاک ڈائون کا خاتمہ اور مارکیٹس اور عوامی مقامات پر بڑھتا رش ملک میں سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کرونا کے حوالے سے ایک خوف غالب آ چکا ہے، پیرا میڈیکس حفاظی سامان کی عدم دستیابی کے باعث سب سے زیاہ کرونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں ۔ لیکن حکومت ابھی بھی سوشل میڈیا اور پریس کانفرنسز میں سب اچھا ہونے کی کوششوں دکھانے میں زیادہ سنجیدہ ہے۔ ملک میں ایک موثر اور فعال حکمتِ عملی ناگزیر ہے، ایک طرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے اور دوسری جانب حکومت صنعتوں کو کھولنے کی بات کرتی ہے، دوسری جانب احتیاطی تدابیر پر عمل درامد یقینی بنائے بغیر مارکیٹس کھولنا تیزی سے کرونا وائرس کے پھیلائو کا سبب بن رہا ہے