چین نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پاکستانی سرحد کے اندر توپخانے اور دیگر ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمانZHAO LIJIANنے معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ خلاف ورزیاں علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے چین دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمیشہ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کریں۔