حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذم دار جنرل پریزیڈینسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو اس کے عظیم المرتبت مقام کی بنا پردنیا کے بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق خانہ کعبہ شریف، ملتزم، حجر اسود اور غلاف کعبہ کے لیے 'عود' سے تیار کردہ لگڑری اور بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو خوش بو سے معطر بنانے کے لیے چوبیس گھںٹے عطر کا چھڑکاﺅ کیا جاتا ہے۔ ملتزم، خانہ کعبہ، حجر اسود اور غلاف کعبہ کو دن میں پانچ بار عطر سےمعطر کیا جاتا ہے۔حرمین جرنل پریزی ڈنسی کے مطابق کعبہ شریف اور اس کے غلاف کو معطر کرنا ثواب کا کام ہے۔
خانہ کعبہ کو معطر بنانے کے لیے 'عود' کے بیش قیمت عطر کا استعمال
May 16, 2020 | 15:57