خیبرپختونخوا مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر کے 49 ہسپتالوں کیلئے حفاظتی آلات بھیجے ہیں۔ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق طبی عملے کیلئے بھیجے گئے سامان میں ایک ہزار300 این فائیو ماسک، تقریبا 52 ہزار سرجیکل فیس ماسک، 20 ہزار سے زائد دستانے، چار ہزار دو سوفیس شیلڈز اور سینیٹائزر شامل ہیں۔ہسپتالوں کیلئے سرجیکل ٹوپیاں، حفاظتی لباس ، گائون، حفاظتی عینکیں ، شوز کور اور تھرمل کیٹیس بھی بھیجی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اےنےخیبرپختونخواکے49ہسپتالوں کیلئےحفاظتی آلات بھیج دیئے
May 16, 2020 | 16:33