پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی اذیت اور تکلیف کو سمجھنے کے لئے کسی مذہبی عقیدے نہیں، دردمند دل کی ضرورت ہے۔شاہد خان آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کشمیر سے متعلق پیغام میں کشمیر بچاو(#SaveKashmir) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔اس سے قبل بھی شاہد آفریدی متعدد بار مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
کشمیریوں کا درد محسوس کرنے کیلئے دل ہونا چاہیے۔ شاہد آفریدی
May 16, 2020 | 17:16