ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اکتیس اموات ہوئیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد38 ہزار799 ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس کے 1581 مریض سامنے آئے ہیں۔اب تک پنجاب میں14ہزار201،سندھ میں14ہزار916،خیبرپختونخوا میں5ہزار678، بلوچستان میں2ہزار457، گلگت بلتستان میں518، اسلام آباد میں921، اور آزاد کشمیر میں108، افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اب تک 10ہزار880 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد834 ہو گئی ہے۔