اردن کے شاہ عبداﷲ بن الحسین نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگراس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصوں کے انضمام کے منصوبوں پر پیشرفت کی تو بڑے پیمانے پر تصادم ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اسرائیل کے منصوبوں پرسخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر اسرائیل جولائی میں انضمام کا اقدام کرتا ہے تو خطے میں انتشار اور انتہاپسندی مزید بڑھے گی جس سے اس کا اردن کے ساتھ بڑا تنازع ہوسکتا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصوں کے انضمام پر اردن کے فرمانروا کا اسرائیل کو انتباہ
May 16, 2020 | 23:41