لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنی لیگل ٹیم کو عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پرحکومت ، سیکرٹری داخلہ اورڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی منظوری دیدی۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے سینیٹر اور قانونی ماہر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔ شہباز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست ممکنہ طور پر کل17مئی کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کو علاج کی غرض سے8ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔