فیروزوالا نامہ نگار)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ خارج کیا جائے اور انہیں رہا کیا جائے وہ شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر ان کے بیٹے اور بھائیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ حدیبیہ مل ریفرنس کے دوبارہ ری اوپن کرنے کے حکومتی بیانات کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ایم این ایرانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ یہ بیس سالہ پرانا مردہ ہے جو گڑھے میں دفن ہو چکا ہے حکومت کو ماسوائے شرمندگی اور ناکامی سے اس ریفرنس سے کچھ نہیں ملے گا۔
حدیبیہ مل ریفرنس کھولنا گڑے مردے اکھاڑنے کے مترادف:رانا تنویر
May 16, 2021