سانحہ ماڈل ٹائون کا حساب ہوکررہے گا:طاہرالقادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور اسیران کو عیدالفطر پر عید کے تحائف بھجوائے شہدا کے ورثاء کے بچوں اور بچیوں کو عیدی دی اور ان کے صبر و استقامت اور مشن کے ساتھ وابستگی کو سراہا انھوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ بے گناہوں کی جانیں لینے والے ظالم اپنے عبرت ناک انجام کو ضرور پہنچیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب اور انصاف ہو کر رہے گا، انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے والے بھی اس کی سزا بھگتیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پہلا کیس ہے جس میں غریب اور کمزور فرعون صفت قاتلوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم مظلوموں کو انصاف دلوانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور سے لیکر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کارکنوں کو انصاف دلوانے کے لیے پاکستان کے نامور وکلاء کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ہم ان وکلاء کے ذریعے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں جن کا نام اور شہرت بین الاقوامی ہے، انھوں نے کہا کہ کارکن میرے بیٹے اور بیٹیاں ہیں انھیں انصاف دلوانے کے لیے قانونی جدوجہد کی ہر حد تک جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن