امریکی صدر غزہ کے بے گناہ لوگوں پر حملے بند کرائیں:رحمان ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا امریکی صدر اور عالمی دنیا سے اسرائیل کے مظالم روکوانے کا مطالبہ، امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم سے غزہ  کے بے گناہ لوگوں پر حملے بند کروائے، فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموشی انسانیت اور عالمی امن کے خلاف ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل میں عام انتخابات سے عین قبل یہ نسل کشی کیوں کی جارہی ہے، کیا یہ نسل کشی موجودہ  وزیر اعظم کی مدت  میں توسیع کے لئے کی جارہی ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی اسرائیل کی آبادیاتی تبدیلیوں کا ایک تسلسل ہے،بیگناہ فلسطینیوں کو شہید اور جائیدادیں چھوڑنے پر مجبور کیاجا رہا ہے، کیا عالمی دنیا اسرائیلی مظالم پر اپنی مجرمانہ خاموشی برقرار رکھے گی؟ 

ای پیپر دی نیشن