کابل (این این آئی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان، جس کو کابل طویل عرصہ سے طالبان کے حامی کے طور پر دیکھتا رہا ہے، اس گروپ کے پھر سے اقتدار میں آنے کے حق میں نہیں ہے۔ افغانستان کی انتظامیہ میں تحفظات بڑھ رہے ہیں کیونکہ امریکہ کے تمام فوجیوں کی واپسی ستمبر تک متوقع ہے۔ جس کے بعد ملک طالبان کے ٹیک اوور کے لئے آسان ہو سکتا ہے۔ جن کو امریکی فوج کی قیادت میں طاقت سے نکالا گیا تھا۔ اشرف غنی کا بیان پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کابل کے دورے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ عید الفطر کی نماز کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں اشرف غنی نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کی فوج نے واضح طور پر کہا ہے کہ طالبان کی واپسی اس کے مفاد میں نہیں ہے۔ طالبان کے دور میں 1996ء سے 2001ء تک طرز حکومت کا نام تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’افغان میں امن اور استحکام کا مطلب پورے خطے میں امن اور استحکام کا ہونا، پاکستان کے آرمی چیف نے افغان حکومت کے لئے حمایت کا اظہار کیا۔
پاکستان طالبان کی اقتدار میں واپسی نہیں چاہتا: افغان صدر
May 16, 2021