چھانگامانگادیہی مرکزصحت میں 2 گروپوں میں لڑائی‘ متعدد افراد زخمی

May 16, 2021

چھانگامانگا(نمائندہ نوائے وقت) چھانگامانگا دیہی مرکزصحت میں ایک ہی برادری کی دوپارٹیوں کے درمیان لڑائی ہوئی پولیس بھی لڑائی پرقابو نہ پاسکی ہسپتال اور باہر سڑک میدان جنگ بنارہا دونوں پارٹیاں ہسپتال میں رزلٹ لینے آئی تھیں کہ وہاں پر جھگڑا ہو گیا چھانگا مانگا کی کھوکھربرادری کے عبداللہ اورعدیل کے درمیان معمولی جھگڑا ہوگیا تھاجس کی رنجش پر عیدکے دوسرے دن عبداللہ اورعدیل جمیل کاجھگڑاہو گیا جہاں دونوں فریقین کے دو افراد زخمی ہوگئے اوردونوں پارٹیاں رزلٹ حاصل کرنے چھانگامانگاہسپتال پہنچ گئیں میڈیکل رزلٹ حاصل کرنے کے دوران پھر دونوں پارٹیوں میں جھگڑاشروع ہوگیا۔ دونوں اطراف کے دس افراد زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں