قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں نواں کوٹ کے علاقے میں اوباش شخص کی کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش۔نواں کوٹ کے نعیم نے پولیس تھانہ الہ آباد میں درخواست دی کہ میرا چھ،سات سالہ بیٹا گھر کے باہر کھیل میں مصروف تھاکہ ملزم وسیم آیا اور میرے بیٹے سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی بچے کے شور مچانے پر وہاں سے بھاگ گیا۔پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کارروائی ہے۔علاوہ ازیں ارشد نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں درخواست دی کہ میر ی بہن ش گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم عبدالستار وغیرہ نے زیادتی کی کوشش کی میری بہن کے شور کرنے پر ملزم فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
قصور: مختلف واقعات میں اوباشوںکی کمسن بچے ‘ لڑکی سے زیادتی کی کوشش
May 16, 2021