نوشہرہ ورکاں‘حافظ آباد:5 منشیات فروش گرفتار ‘63 لیٹر شراب برآمد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) نوشہرہ ورکاں‘حافظ آباد سے 5 منشیات فروش گرفتار ‘63 لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے انسپکٹر خرم گل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے عیدالفطر کے موقع پر شراب فروش رمضان سکنہ جاگوال سے 40 لیٹر صفدر سکنہ اولکھ بھائیکے سے 20 لیٹر عثمان بھٹی اور فقیر حسین ساکنان مٹوبھائیکے سے تین لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔حافظ آباد میںساگر روڈپر پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتارکرکے شراب کی ایک گیلن برآمد کرلی جبکہ دوسرا ملزم گیلن پھینک کر فرار ہوگیا۔ شہریاراور اور محلہ قادرآباد کا رہائشی مختار عرف ماڑو دوگیلنوں میں شراب لیجارہے تھے کہ پولیس نے ریڈ کر شہر یار کو گرفتارکرلیا جبکہ مختار عرف ماڑو سکنہ محلہ قادرآباد گیلن پھینک کر فرار ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس نے پارک روڈ پر تنویر ولد قدیر خان کو گرفتارکرکے اسے سے چار لٹر شراب برآمد کرلی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...