نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ملک بھر کی طرح جمعہ کے روز نوشہرہ ورکاں میں بھی یوم فلسطین منایا گیا مقامی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد فلسطین میں قیام امن کے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بیت المقدّس میں مسجد اقصیٰ کی بیحرمتی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سٹی امیر میاں لیاقت علی نے کی ریلی دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہو کر ببر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے انہوں نے اسرائیلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی سے جماعت اسلامی کے راہنماء میاں مظہر اقبال ساجد اور جمیعت اشاعت توحید و سنت کے مفتی مبشر رفیق سدھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور سویلین آبادی پر بلاجواز بمباری کو روکنے کے لئے مسلم دنیا کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے۔