کراچی(کامرس رپورٹر)صدر پاکستان اسٹیورڈزکانفرنس،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز،کمیونیکیشن اورگوادرپورٹ ڈیویلپمنٹ طارق حلیم نے وفاقی وزیر پلاننگ وڈیویلپمنٹ اسدعمر،وفاقی وزیرپورٹس وشپنگ سیدعلی زیدی،وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق دائود،وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی وترقی حمیدیعقوب شیخ،وفاقی سیکریٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمدسے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ10سے16مئی تک جاری ملک گیر لاک ڈائون کے دوران فاضل اجرت کا بوجھ امپورٹرز اورایکسپورٹرز پر نہ ڈالا جائے۔ طارق حلیم نے تمام شخصیات کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات صرف 3ہیں،باقی تعطیلات کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے این سی او سی نے دی ہیں جنہیں چھٹیاں تصور کرتے ہوئے اضافی اجرت نہیں لی جاسکتی،10،11 اور12 مئی2021کو کارگوہینڈلنگ آپریشنزپر دہری اضافی اجرت کا اطلاق نہیں ہوتا۔صدر پاکستان اسٹیورڈزکانفرنس نے اعلیٰ حکام اورمتعلقہ حکومتی وزراء اوروفاقی سیکریٹریز سے درخواست کی ہے کہ اس ابہام کو دور کیا جائے اورکارگوہینڈلنگ کے اخراجات میں اضافے سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو بچایا جائے،ہم حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور قومی وپیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی کے مرتکب نہیں ہوئے اس لئے حکومت ہماری درخواست پر فوری عملدرآمد کرے تاکہ کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فاضل اجرت کا بوجھ امپورٹرز اورایکسپورٹرزپر نہ ڈالا جائے،طارق حلیم
May 16, 2021