اسلام آباد (نمائدہ خصوصی) سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی اور ناروے کے سابق وزیراعظم کے جیل میگنے بونڈیوک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،سید یوسف رضا گیلانی اور میگنے بونڈیوک کے درمیان مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کی صورت حال پر بات چیت کی ،سید یوسف رضا گیلانی اور دنیا میں قیام امن اور انسانی حقوق کی جدوجہد کیلئے کوشاں اوسلوسینٹر کے سربراہ میگنے بونڈیوک کا مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ،سید یوسف رضا گیلانی اور میگنے بونڈیوک کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی اداروں کے فعال کردار کی ضرورت پر اتفاق کیا،